Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈالر نہ تھم سکا، روپیہ مزید سستا ہوگیا

رواں ہفتے ڈالر کے بھاؤ میں 1.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2022 03:02pm
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ فوٹو — فائل

ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹر بینک میں مزید 26 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 222 روپے 67 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے ابتدائی چار دنوں میں ڈالر کے بھاؤ میں 1.03 روپے کا اضافہ ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی اضافے کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 229.50 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 222.41 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

pakistani rupee

USD VS PKR

dollar prices