Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حب اور لسبیلہ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان

الیکشن کمیشن بلوچستان نے حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کردی۔
شائع 17 نومبر 2022 03:46pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

الیکشن کمیشن بلوچستان نے حب اور لسبیلہ میں پولنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا، دونوں اضلاع میں ووٹنگ کا عمل 11 دسمبر 2022 کو ہوگا۔

الیکشن کمیشن ترجمان کے مطابق بلوچستان کے حب اور لسبیلہ کے بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مقامی حکومتوں کے پہلے مرحلے کے انتخابات کیلئے ریٹرنگ افسران نے نشانات کی الاٹمنٹ کے بعد فہرست جاری کی ہیں۔

جاری کردہ فہرست کے مطابق ضلع لسبیلہ میں امیدواروں کی تعداد 475 اور ضلع حب میں 586 امیدوار ہیں۔

local bodies election

Polling

Hub

lasbela

Election Commission Balochistan