Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیکٹ چیک: کیا جیو نے توشہ خانہ کیس پروگرام لندن میں سینسرکردیا؟

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی رہنماؤں اورحمایتیوں کے دعوے
شائع 17 نومبر 2022 03:11pm

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی سے سیاسی وابستگی رکھنے والوں کی جانب سے ایسے دعوے سامنے آرہے ہیں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سعودی عرب سے ملنے والی بیش قیمت گھڑی اور دیگر تحائف کی فروخت کی خبروں سے متعلق پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ‘ کی ویڈیوڈیلیٹ کردی گئی ہے۔

دوروز پروگرام میں شریک پاکستانی نژاد اماراتی بزنس مین عمرفاروق ظہورنے دعویٰ کیا تھاکہ پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبرکی جانب سے فون پر پیشکش کے بعد یہ گھڑی فرح گوگی دبئی لے کر پہنچی تھیں جہاں اسے عمر فاروق نے خریدا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں خصوصاً فوادچوہدری کی جانب سے کڑی تنقید کے بعد گزشتہ رات کے پروگرام میں دیگرتفصیلات کے علاوہ شاہ زیب خانزادہ نے چند واٹس ایپ پیغامات دکھاتے ہوئے بتایا تھا کہ عمر فاروق کا دعویٰ ہے کہ یہ چیٹ ان کے اور فواد چوہدری کے درمیان ہوئی۔ فواد چوہدری انہیں نہ صرف اچھے سے جانتے ہیں بلکہ دونوں کے درمیان کاروباری معاملات کو لیکربھی بات چیت تھی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی پروگرام میں بتائی گئی تفصیلات کو ’بےبنیاد‘ قراردیتے ہوئے جیو اورخانزادہ پر پاکستان کے علاوہ لیکن متحدہ عرب امارات اور برطانیہ میں بھی قانونی کارروائی کا عندیہ دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ کا یہ پروگرام یوٹیوب سے ہٹانے کا دعویٰ سامنے آنے کے بعد مذکورہ چینل کی جانب سے اس دعوے کی صداقت جانچی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان معیشت اورخزانہ مزمل اسلم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ، ”جیو نے یوٹیوب سے پروگرام کیوں ڈیلیٹ کیا؟یہ فاروق عمر کے یو کے ٹرانسمیشن میں حصہ کو کیوں سنسرکررہا ہے“۔

فواد چوہدری نے بھی ٹوئٹرپرلکھا کہ چینل نے لندن میں توشہ خانے سے متعلق پروگرام سینسرکردیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے اسی قسم کے دعوے پرمبنی ٹویٹ کو بھی ری ٹویٹ کیا۔

حقیقت کیا ہے؟

جیو فیکٹ چیک کے مطابق کراچی میں جیو ٹیلی ویژن کے پروگرامنگ ڈائریکٹر معاذ احسن نے اس حوالے سے رابطہ کرنے پربتایا کہ 15 اور 16 نومبرکونشرکیے جانے والے ان پروگرامزکی ویڈیوزکو یو ٹیوب سے نہیں ہٹایا نہیں گیا تھا۔

جیو فیکٹ چیک کو یوٹیوب پردونوں ویڈیوزملیں،15 نومبر کو نشر پروگرام کا دورانیہ 41 منٹ 13 سیکنڈ ہے جبکہ گزشتہ رات 16 نومبر کونشرپروگرام کا دورانیہ 42 منٹ 32 سیکنڈ ہے۔

پروگرامنگ ڈائریکٹر معاذ احسن سے یہ بھی پوچھا گیا کہ آیا دونوں شوزمکمل طور پر ٹیلی ویژن چینل کی یوکے ٹرانسمیشن میں نشرکیے گئے تھے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ، ”وہ ہوچکے ہیں“۔

منیجنگ ڈائریکٹرجیو ٹیلی ویژن اظہرعباس نے بھی اپنی ٹویٹ میں ایسے دعووں کو جھٹلاتے ہوئے لکھا کہ ، ”اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ شاہ زیب کے شو کو یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا ہو یا جیو انٹرنیشنل بیم پرسنسر کیا گیا ہو۔“

shahzad akbar

tosha khana case

Fact Check

Umar Farooq Zahoor