Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چین کے صدرگفتگو لیک ہونے پرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ناراض

دونوں کے درمیان مکالمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل
شائع 17 نومبر 2022 02:07pm
تصویر: اسکرین گریب
تصویر: اسکرین گریب

چین کے صدرشی جن پنگ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کے ساتھ اپنی بات چیت لیک ہونے پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔

سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہے جس میں چینی صدرکیمروں کی موجودگی میں ہی جسٹن ٹروڈو کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہارکر رہے ہیں۔

یہ واقعہ انڈونیشین شہربالی میں منعقدہ جی 20 اجلاس کے موقع پر پیش آیا جب دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی سطح پرکی جانے والی بات چیت کے مندرجات لیک ہوگئے ۔

شی جن پنگ کینیڈین وزیراعظم کے سامنے گفتگو لیک ہونے پر ناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ہماری بات چیت اخبارات کو لیک کرنا نامناسب ہے۔

چینی صدرنے کہا کہ اگرآپ کی جانب سے ایمانداری کا مظاہرہ کیا جاتا تو گفتگواس پیرائے میں نہیں کی گئی تھی جس طرح سے ظاہرکی گئی۔

جواب میں کینیڈا کے وزیراعظم انہیں یہ یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہم آزادانہ مکالمے پریقین رکھتے ہیں، لیکن چینی صدر نے یہ توجیہہ مستردکرتے ہوئے جواب میں کہا کہ اس کیلئے کوئی اورطریقہ واصول اپنایا جاسکتا ہے۔

اس گفتگو کے بعد شی جن پنگ ٹروڈو سے مصافحہ کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوجاتے ہیں۔

Justin Trudeau

china president

G20 Summit