Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریموٹ طیارہ گرنے کا معاملہ، پُرزے فرانزک کیلئے بھیج دیئے گئے

طیارے بنانے کا مکینک ہوں، ٹیسٹ فلائی کے دوران طیارہ گرگیا، ملزم
شائع 17 نومبر 2022 10:52am
Remote controlled plane fell down in Orange train terminal | Parts of plane sent to Islamabad

چوہنگ لاہور میں ریموٹ طیارہ گرنے کے معاملے پر طیارے کے پُرزے فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوادیئے گئے۔

پولیس کے مطابق ریموٹ طیارے کے فرانزک کو کئی روز لگ سکتے ہیں، گرفتار طیارے کے مالک حامد کی باقاعدہ کرفتاری ڈال دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو گزشتہ رات سی سی ٹی وی کی مدد سے گرفتارکیاتھا، جلد ملزم کو عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔

جبکہ ملزم نے بیان دیا ہے کہ طیارے بنانے کا مکینک ہوں، ٹیسٹ فلائی کے دوران طیارہ گرگیا۔

اسلام آباد

lahore

police