Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ متھیرا کا اصل نام جانتے ہیں ؟

والد نےیہ نام رکھا اور ہمیشہ متھیرا کو اسی سے پکارا
شائع 17 نومبر 2022 11:30am
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

پاکستان شوبزانڈسٹری میں متھیرا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، ٹاک شوز کی میزبانی کرنے والی متھیراکا بڑا حوالہ ان کی بولڈ شخصیت ہے لیکن کچھ ایسا بھی ہے جو ان کے مداح نہیں جانتے ۔

حال ہی میں ایک ٹاک شومیں مہمان بننے والی متھیرا نے اپنے کیریئرکے آغازمیں کی جانے والی جدوجہد اورذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پربات کرنے کے علاوہ کرنے کے علاوہ اپنا اصل نام بھی بتایا جسے ان کے چاہنے والے آف اسکرین استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ دستاویزات میں ان کا نام ”تہمینہ“ ہے لیکن وہ متھیرا بھی استعمال کرتی ہیں جوان کی والدہ نے رکھا تھا، تہمینہ ان کے والد کا رکھا گیا نام ہے اور وہ انہیں اسی نام سے پکارتے تھے۔

متھیرا نے مزید کہا کہ صرف ان کے چاہنے والے ہی انہیں ’تہمینہ‘ سے مخاطب کرتے ہیں جبکہ متھیرا ایک اسٹیج کا نام ہے، جسے وہ کام کے دوران استعمال کرتی ہیں اور یہ دونوں نام دراصل دو بالکل الگ شخصیات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

متھیرا کے مطابق تہمینہ کی شخصیت متھیرا کے بالکل برعکس ہے جوصرف میرے قریبی لوگوں کیلئے ہے اور وہ مجھے میرے اصل نام سے ہی پکارتے ہیں، جبکہ متھیرا کی شخصیت وہ ہے جو شوبزمیں نظرآتی ہے اوریہ شخصیت وہ کام کے دوران ہی سامنے لاتی ہیں۔

زمبابوے کے شہرہرارے کے ایک مسلم گھرانے میں پیداہونے والی متھیرا کی والدہ پاکستانی ہیں جبکہ والد کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا۔

متھیرا کی چھوٹی بہن روزمحمد بھی شوبزانڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

Mathira

Mathira's real name