Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیاسی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانے کی کوشش ہو رہی ہے، صدر مملکت

نومبر میں ہونے والی ایک اہم تقرری کو آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت ہی ہونی چاہیے، عارف علوی
شائع 16 نومبر 2022 11:27pm
صڈر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل
صڈر مملکت ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو — فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہناہے کہ سیاسی صورتحال کو معمول پر لانے کے لیے سیاسی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر لانے کی کوشش ہو رہی ہے جو ملک میں معاشی اور مالی استحکام کے لئے ضروری ہے۔

گورنرہاؤس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ نومبر میں ہونے والی ایک اہم تقرری کو آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت ہی ہونا چاہیے تاہم ان کی رائے میں یہ تقرری متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر اتفاق رائے کے لئے متعلقہ فورمز کے ذریعے غور کیا جا سکتا ہے تاکہ انتخابات کے بعد دھاندلی کے الزامات سے بچا جا سکے۔

صدر علوی نے کہا کہ انہوں نے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ میں قیادت فراہم کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی مشاورتی باڈی کی تجویز دی تھی تاکہ متعلقہ اداروں اور محکموں کو آگے بڑھنے کے لیے ایک واضح سمت فراہم کی جا سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ صحیح وقت پر کیے گئے درست فیصلے، معیاری فیصلہ سازی، تربیت یافتہ، قابل انسانی وسائل اور درست سمتوں میں مسلسل کوششیں ہر حال میں قوانین کے شفاف اور منصفانہ اطلاق، جذبے، ارادے اور مقصد سے ملک کی تیز رفتار ترقی و خوشحالی میں مدد ملے گی۔

صدرنے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی طرف سے موصول ہونے والے خط کے تناظر میں قانون کے مطابق ضروری کارروائی کے لیے انہوں نے آئین کی حدود میں رہتے ہوئے وزیراعظم کو خط ارسال کیا ہے۔

COAS

karachi

President Arif Alvi