Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

اس بے وفا سے نیٹ فلکس کا اکاؤنٹ کیسے واپس لیں

فیچر کے ذریعے آپ معلوم کرسکیں گےآپکا اکؤنٹ کہاں اور کون استعمال کر رہا ہے جنہیں آپ سائن آؤٹ بھی کرسکیں گے
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2022 11:50pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے ایک انمول فیچر متعارف کرایا ہے جس کی مدد سے اکاؤنٹ مالک ایک ہی کلک کی مدد سے ناپسندیدہ صارفین کو اپنا نیٹ فلکس اکاؤنٹ استعمال کرنے سے روک سکتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فیچر کے تحت صارفین اپنے اکاؤنٹس سے منسلک تمام ڈیوائسز کو دیکھ سکیں گے اور ان کے پاس دیگر صارفین کو سائن آؤٹ کرنے کا مخصوص اختیار ہوگا۔

اسٹریمنگ سروس تجویز کرتی ہے کہ تہوار و تعطیلات کے دوران سفر کرنے والے صارفین کے لیے یہ خاص طور پر کارآمد ثابت ہو گا جو دیکھ سکیں کہ ان کا اکؤنٹ کہاں اور کون استعمال کر رہا ہے۔

کمپنی نے پلیٹ فارم میں ’مینیجنگ ایکسیس اینڈ ڈیوائسز‘ نامی ٹول شامل کیا ہے جسے صارفین اکاؤنٹ سیٹنگز میں تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ اُن حالیہ ڈیوائسز کا ایک جائزہ دے گا جو آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرچکے ہیں۔

Netflix

sign out