Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا آئیڈیاز 2022 کا دورہ، مختلف ممالک کے وفود سے ملاقات

جنرل باجوہ نے ملیر گیریژن کا الوداعی دورہ بھی کیا، آئی ایس پی آر
شائع 16 نومبر 2022 08:47pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی میں جدید ہتھیاروں کی بین الاقوامی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے دورہ کراچی کے دوران آئیڈیاز 2022 کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باوجوہ نے دورہ آئیڈیاز کے موقع پر نمائش میں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا جب کہ بحرین، اٹلی، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سمیت دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کا بتانا ہے کہ بعد ازاں آرمی چیف نے ملیر گیریژن کا الوداعی دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملیر گیریژن کے الوداعی کے دوران افسران و جوانوں سے خطاب کیا اور سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ان کی خدمات کی تعریف کی۔

COAS

karachi

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

Ideas 2022