Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی اسلحے کی ترسیل پر کراچی پولیس کے دو اہلکار گرفتار

گرفتار اہلکاروں کے پاس سے تین ایس ایم جیز بر آمد ہوئیں، حکام
شائع 16 نومبر 2022 07:07pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

سندھ میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے معاملے پر خیبر پختونخوا پولیس نے کراچی پولیس کے اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) حکام کا دعویٰ ہے کہ دونوں اہلکار خیبر پختونخوا سے غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں مبینہ طور پر ملوث ہیں جنہیں پشاور کیںٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا۔

حکام کا بتانا ہے کہ گرفتار اہلکار کئی روز سے ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جن کے پاس سے تین ایس ایم جیز بر آمد ہوئیں جب کہ آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم تفتیش کے لئے پشاور روانہ ہوچکی ہے۔

peshawar

Karachi Police

KPK Police