Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم راولپنڈی ایکسپریس میں شعیب اختر کا کردار کون ادا کرے گا؟

رواں برس سابق کھلاڑی شعیب اختر نے اعلان کیا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے
شائع 16 نومبر 2022 06:44pm

دنیائے کرکٹ تیز ترین بالرز میں سے ایک سابق کھلاڑی شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔

رواں برس جولائی میں پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ بنائے جانے کی تصدیق کی تھی لیکن یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ فلم میں ان کا کردار کون نبھائے گا ۔

تاہم اب شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی بائیو پک میں انکا کردار ادا کرنے والے اداکار کا انکشاف ہوگیا ہے ۔

پاکستانی گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے اپنی ٹوئٹ میں اعلان کیا کہ وہ فلم روالپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈری فاسٹ باؤلر کا کردار ادا کریں گے۔

عمیرجسوال نے کردار کی ایک جھلک شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ سب کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ راولپنڈی ایکسپریس میں لیجنڈ شعیب اختر کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل سے ہم اپنی کوششوں میں کامیاب ہوسکتے ہیں، ہم آپ کے سامنے اپنی نوعیت کی پہلی بایوپک فلم لانے کے منتظر ہیں جو دنیا بھر میں اپنی پہچان بنائے گی۔

یہ فلم 16 نومبر 2023 کو ریلیز ہونے کا امکان ہے۔

رواں برس فلم کے حوالے سے ایک بیان میں شعیب اختر کا کہنا تھا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

Shoaib Akhtar

Umair Jaswal