Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اورنج ٹرین کے ٹرمینل پر ڈرون گر کر تباہ، مالک گرفتار

طیارے کے مالک کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے.
شائع 16 نومبر 2022 06:40pm
Mystery of remote-controlled air-plane that fell has a new development in Lahore | Aaj News

لاہور میں اورنج ٹرین کے ٹرمینل کی حدود میں ریموٹ کنٹرول طیارہ گرنے کا مقدمہ ٹرمینل انچارج کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

آج دوپہر ایک ریموٹ کنٹرول ڈرون پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے اوپر سے پرواز کرتا ہوا اورنج لائن ٹرین ٹرمینل ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب گر کر تباہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

بعد ازاں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل جانچ پڑتال کے بعد ڈرون کو کلیئر کر دیا، تاہم فلائنگ آبجیکٹ کے نیچے ایک کیمرہ نصب پایا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور اب پولیس نے طیارے کے مالک کو ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق ڈرون طیارے کے مالک کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارہ سگنل سے آؤٹ آف رینج ہونے پر اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا میں گرا، جسے واپس لینے کیلئے حامد کے بیٹے ٹرمینل گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے کوائف مانگنے پر حامد کے بیٹے واپس لوٹ گئے۔ لیکن پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے گاڑی ٹریس کی اور حامد کو دھر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طیارے کو فرانزک کیلئے اسلام آباد بھجوایا جائے گا جہاں طیارے کے پرزوں اور بیٹیرز کا فرانزک کیا جائے گا

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حساس تنصیبات کے اردگرد ڈرون طیارہ اڑانے کی اجازت نہیں۔

lahore

Orange Line Train

Drone crash