Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس کی قلت، صنعتکاروں نے متبادل ڈھونڈ لیا

فیکٹری میں لکڑی جلا کر اسٹیم پلانٹ چلایا جا رہا ہے۔
شائع 16 نومبر 2022 06:27pm
Gas shortage in Karachi, factories starts running on wood | Aaj News

کراچی میں گیس کی قلت کے پیش نظر صنعت کاروں نے پاور پلانٹ کو لکڑیوں پر منتقل کرلیا، صنعت کار کہتے ہیں فیکٹری کو بند ہونے سے بچانے کے لئے متبادل تلاش کیا ہے۔

سائٹ انڈسٹریل ایریا میں واقع ایک فیکٹری میں لکڑی جلا کر اسٹیم پلانٹ چلایا جا رہا ہے۔

کمپنی انتظامیہ کے مطابق فیکٹری کو بند ہونے سے بچانے کے لئے لکڑی پر منتقلی کا فیصلہ کیا، اس وقت فیکٹری میں چار سو ٹن لکڑی موجود ہے جبکہ یومیہ ضرورت پچیس ٹن ہے۔

ملک میں گیس کی قلت کے پیش نظر سوئی سدرن گیس کمپنی نے تمام کیپٹیو پاور کو پندرہ نومبر سے اٹھائیس فروری تک گیس فراہمی بند کر دی ہے۔

gas load shedding

SSGC

industries

Wood Burning