Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ، دو جوان شہید

فائرنگ کے نتیجے میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوا۔
شائع 16 نومبر 2022 06:18pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق15 اور 16 نومبرکی درمیانی شب ضلع باجوڑ کے علاقے ہلال خیل میں سیکورٹی فورسز اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ و گولا بارود برآمد کرلیا گیا۔

شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ کے 33 سالہ نائیک تاج محمد اور مالاکنڈ کے 30 سالہ لانس نائیک امتیاز خان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے سرچ آپریش کیا گیا۔

firing

ISPR

security forces