Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو‘

گھڑی کس کو بیچی، پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاؤ، مریم نواز
شائع 16 نومبر 2022 03:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اِدھر اُدھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پار جاری پیغام میں کہا کہ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ، پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔

عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بس بہت ہوگیا، کل جیو اور خانزادہ نے سرپرستوں کی مدد سے ایک مشہورِ زمانہ دھوکے باز اور عالمی سطح پرمطلوب مجرم کی تراشی گئی، بے بنیاد کہانی کے ذریعے مجھ پر بہتان تراشی کی۔ میں نے اپنے وکلاء سے بات کی ہے اور میں جیو، خانزادہ اور اس دھوکے باز کیخلاف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات میں بھی قانونی چارہ جوئی کا ارادہ رکھتا ہوں۔

دوسری جانب زمان پارک لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ گھڑی اسلام آباد میں بیچی جس کے ثبوت موجود ہیں۔

Maryam Nawaz

imran khan

Watch Sold