Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایم کیوایم کے مختلف دھڑوں کو آپس میں جوڑنے کا نیا منصوبہ سامنے آگیا

تمام دھڑوں کو جوڑ کرآئندہ الیکشن مل کر لڑنے پرراضی کیا جائے گا، ذرائع
شائع 16 نومبر 2022 03:59pm
ایم کیوایم کے سپورٹرز 23 جولائی 2018 کو کراچی میں عام انتخابات سے قبل ایک مہم کے اجلاس میں شریک ہیں۔ تصویر: اے ایف پی/فائل
ایم کیوایم کے سپورٹرز 23 جولائی 2018 کو کراچی میں عام انتخابات سے قبل ایک مہم کے اجلاس میں شریک ہیں۔ تصویر: اے ایف پی/فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے مختلف دھڑوں کو آپس میں جوڑنے کا نیا منصوبہ منظرِعام پرآگیا ہے۔

ایم کیوایم مختلف دھڑوں میں تقسیم نظرآتی ہے لیکن ذرائع کے مطابق طاقتو راہم شخصیات کی جانب سے منصوبے پرعمل درآمد کرنے کا کام جاری ہے، جلد ہی ایم کیوایم کے تمام دھڑوں کو ایک پیج پرلایا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملک میں اہم تقرری کے فیصلے تک انضمام کی کوششوں کی رفتارسست ہوگئی ہے، جبکہ شہری علاقوں میں صرف ایم کیوایم ہی پی ٹی آئی کی متبادل ہے۔

ذرائع کا دعوٰی ہے کہ عنقریب اہم رہنماؤں کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور ناراض رہنماؤں اور دور جانے والوں کو بھی پاس لایا جائے گا ساتھ ہی تمام دھڑوں کو جوڑ کرآئندہ الیکشن مل کر لڑنے پرراضی کیا جائے گا۔

ذرائع نے واضح کیا کہ منصوبے سے سندھ میں بھی کسی ایک پارٹی کومکمل بااختیار ہونے سے اجتناب میں مدد ملے گی اور اس وقت سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم تیسرے نمبر پر ہے۔

pti

PPP

Sindh government

MQM Pakistan

Sindh Local Government Election

Pakistan Tehreek-e-Insaf

Pakistan People's Party