Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مختیارکار اعجاز چانڈیو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا

اینٹی انکروچمنٹ فورس نے کارروائی شروع کی تو اچانک ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔
شائع 16 نومبر 2022 03:43pm
مقتول اعجاز چانڈیو (فوٹو:فائل)
مقتول اعجاز چانڈیو (فوٹو:فائل)

سرجانی ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مختیارکار اعجاز چانڈیو کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ فورس نے کارروائی شروع کی تو اچانک ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

مدعی نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ لینڈ گریبر ندیم، امتیاز، امان، نبی بخش ، بخت شیر، بلاول، شیر علی اپنے دیگر ساتھیوں سمیت آئے تھے، نامزد افراد نے ہنگامہ آرائی میں اسلحہ نکالا اور فائرنگ کردی۔

جس کے نتیجے میں مختیارکار منگھوپیر اعجاز احمد چانڈیو زخمی ہوئے جبکہ تپہ دار قاضی فاروق اور مشین آپریٹر عالم شاہ بھی گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر زمین پر گرے۔

یاد رہے کہ مختیارکار منگھوپیر اعجاز چانڈیو دوران علاج جاں بحق ہوگئے تھے۔

police

surjani town

Aijaz Chandio