Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ارشد شریف قتل: وقار اور اہلیہ سے کینیا پولیس کی تفتیش

' تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند ہفتوں میں پیش کی جاسکتی ہے'
شائع 16 نومبر 2022 03:06pm

مقتول پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں سامنے آنے والے نام وقار احمد اور ان کی کینیائی اہلیہ مورین کو کینیا پولیس نے تفتیش کیلئے طلب کیا اور تفتیش کی۔

امریکی خبر رساں ادارے ”وائس آف امریکا“ کی رپورٹر ارم عباسی سے گفتگو میں وقار احمد نے کہا کہ ارشد شریف صرف ان کے مہمان تھے، قتل کے معاملے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

ارم عباسی کے مطابق وقار احمد کے وکیل نے بتایا کہ دورانِ ان کے بھائی خرم احمد بھی موجود تھے، صبح سویرے شروع ہونے والی یہ تفتیش تقریباً چار گھنٹے تک جاری رہی۔

ارم کے مطابق جب خرم ارشد شریف کو فائرنگ کے بعد ٹنگا فارم ہاؤس پہنچے تو اس کے چالیس منٹ سے ایک گھنٹے بعد وقار اور ان کی اہلیہ بھی ٹنگا فارم ہاؤس پہنچ گئے تھے۔

ارشد شریف پر تشدد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر مورین اور وقار کا کہنا تھا کہ ہ خبریں جھوٹی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم دبئی پہنچ گئی

ایک اور امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کا کہنا ہے کہ کینیا پولیس نے پندرہ افراد کے بیانات قلم بند کئے ہیں، تحقیقاتی رپورٹ آئندہ چند ہفتوں میں پیش کی جاسکتی ہے۔

کینیا پولیس کے ایک افسر کو کس نے گولی ماری یہ معمہ بھی ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں مزید انکشافات

کینیا پولیس کے متضاد بیانات نے معاملے کو الجھادیا ہے، اور کینیا پولیس کے بدلتے بیانات پر کئی سوالات اٹھائے جاچکے ہیں۔

CNN

arshad sharif death

Waqar Ahmed

Kenya Police

VOA