Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا تحریک انصاف سے بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ

مذاکرات کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوں گے، ذرائع
شائع 16 نومبر 2022 01:32pm
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)
وزیراعظم شہباز شریف (فوٹو:فائل)

حکومت نے تحریک انصاف سے دوبارہ بیک ڈور مذاکرات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق تین پی ٹی آئی رہنماؤں کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کردیا گیا ہے، مذاکرات کچھ لو کچھ دو کی بنیاد پر ہوں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے کہا کہ اگر نتیجہ خیز مذاکرات کرنے ہیں تو دروازے کھلے ہیں، جبکہ حکومتی پیامبر نے بیک ڈور مذاکرات نتیجہ خیز ہونے کی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نےعمران خان کوپیشکش سے آگاہ کردیا۔

pti

PMLN

Federal govt

imran khan