Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سوشل میڈیا پر وزیرتعلیم کو جواب دینا پروفیسر کو مہنگا پڑ گیا

موجودہ یونیورسٹیاں مالی بحران سے دو چار ہیں، ڈاکٹر سجاد ولی
شائع 16 نومبر 2022 11:24am
سوشل میڈیا (فوٹو:فائل)
سوشل میڈیا (فوٹو:فائل)

سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کو جواب دینا انجینئرنگ یونیورسٹی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کو مہنگا پڑگیا۔

انجینئرنگ یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹرسجاد ولی خان سے سات دن کے اندر جواب طلب کرلیا۔

ڈاکٹرسجادولی خان نے کامران بنگش کےٹویٹ پرجوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت پوائنٹ اسکورنگ کےلیےنئی یونیورسٹیاں بنارہی ہے، موجودہ یونیورسٹیاں مالی بحران سے دو چار ہیں۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر نے ٹویٹ میں کہا کہ صوبائی حکومت ہائرایجوکیشن کے قیام میں ناکام رہی، صوبائی حکومت نےتمام فنڈزسوات منتقل کردیئے ہیں۔

وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی کا کامران بنگش کے ٹویٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو ٹویٹ تھریڈ کا نوٹس دیتے ہوئے سجاد ولی خان سے 7دن کے اندر وضاحت طلب کرلی گئی۔

ٹویٹر

social media

engineering

University