Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے

مہنگائی، شرحِ سود بڑھنے اور روپے کی بے قدری سے ٹیکس وصولیاں کم ہوسکتی ہیں
شائع 16 نومبر 2022 12:48pm
درآمدات میں کمی سے ٹیکس وصولیاں کم ہونے کا خدشہ ہے،چیئرمین ایف بی آر۔ روئٹرز/ فائل
درآمدات میں کمی سے ٹیکس وصولیاں کم ہونے کا خدشہ ہے،چیئرمین ایف بی آر۔ روئٹرز/ فائل

موجودہ حالات کی وجہ سے ٹیکس وصولیوں میں کمی کا امکان ہے جس کی چیئرمین ایف بی آرنے و ضاحت پیش کردی ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور شرحِ سود بڑھنے اور روپے کی بے قدری سے ٹیکس وصولیاں کم ہوسکتی ہیں۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ٹیکس وصولیوں پر بریفنگ دیتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرعاصم احمد نے بتایا کہ جولائی سے اکتوبر تک اکیس کھرب 49 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا، جبکہ وصولی کا ہدف 21 کھرب 44 ارب روپے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیلزٹیکس اور کسٹمز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوسکا تاہم انکم ٹیکس کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔ اس سال ٹیکس محصولات میں 16.6فیصد اضافہ ہوا نومبر میں درآمدات 20 فیصد کم ہونے کا امکان ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ درآمدات میں کمی سے ٹیکس وصولیاں کم ہونے کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا کہ نومبر میں 537 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

عاصم احمد نے کہا کہ نومبر سے جون تک 53 کھرب 21ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا ہے جبکہ پالیسی میں تبدیلیوں کے سبب ٹیکس اہداف پورے نہ ہونے کا خدشہ ہے۔

FBR

tax collection