Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ کا تاریخی قبرستان مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہونے لگا

ایشیاء کا سب سے بڑا قبرستان حکومت کی توجہ کا منتظرہے
شائع 16 نومبر 2022 11:21am
مکلی قبرستان کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح سندھ کا رخ کرتے ہیں، تصویر: نمائندہ آج نیوز
مکلی قبرستان کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح سندھ کا رخ کرتے ہیں، تصویر: نمائندہ آج نیوز

سندھ کی ایک تاریخ حکمرانوں کی عدم دلچسپی کے باعث مسمارہو کرمٹی کے ڈھیروں میں تبدیل ہونے لگی ہے۔

ایشیاء کے سب سے بڑا قبرستان مکلی میں پانچ مختلف ادوار کے بادشاہوں نوابوں اور بزرگان دین کی قبریں اور مقبرے حسین نقش و نگار کے ساتھ موجود ہیں۔

مکلی قبرستان کی تاریخی اہمیت اور خوبصورتی دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے سیاح سندھ کا رخ کرتے ہیں جبکہ قبرستان کو شہر خاموشاں کا بھی لقب حاصل ہے۔

 تصویر: نمائندہ آج نیوز
تصویر: نمائندہ آج نیوز

حالیہ بارشوں کے باعث خوبصورتی کا شاھکار قبرستان اب مسمار ہوکر مٹی کے ڈھیرمیں تبدیل ہورہا ہے۔

پانچ سوسال پرانے قبرستان کا تاریخ میں ایک بڑا مقام ہے لیکن حالیہ بارشوں کے باعث قبرستان کے خوبصورت مقبرے مٹی کے ڈھیر میں بکھر رہے ہیں۔

تاریخی قبرستان اپنی تاریخ کوزندہ رکھنے کے لیئے حکومت کی جانب سے اقدامات کا منتظر ہے۔

Thatta

sindh

Makli Graveyard