Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اتنی سی بات تھی، ٹک ٹاکر جنت مرزا نے منگیتر سے علیحدگی کی وجہ بتادی

اپنی مزاح کی صلاحیت دوبارہ زندہ کریں، جنت مرزا
اپ ڈیٹ 16 نومبر 2022 08:34am

پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا کی ایک پوسٹ نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ۔

جنت مرزا نے سال 2021 کے جون میں ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے وضاحت کی تھی کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی، جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے، اس کے بعد انہوں نے ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ ان کی بات پکی ہوئی ہے۔

تاہم گزشتہ روز ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے اپنے منگیترعمر بٹ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اب کسی سے ریلیشن شپ میں نہیں اور سنگل ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے مداحوں کو اس کی وجہ نہ پوچھنے کی تنبیہہ بھی کی تھی۔

جنت مرزا کی انسٹا اسٹوری تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی اور یہ خبریں چلنے لگیں کی جنت مرزا نے عمر بٹ رشتہ ختم کردیا ۔

تاہم اب ٹک ٹاکر نے اس حوالے سے ایک اور پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے عمر بٹ سے علیحدگی کی وجہ خود ہی بتادی کہ ’اتنی سی بات تھی‘۔

انسٹاگرام پر اسٹوریز کی ایک سیریز میں انہوں نے اس مذاق سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ عمر بٹ نے انہیں بغیر بتائے کلین شیو کروالی جس پرانہوں نے بھی مذاق میں تعلق ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ کا محض ایک طنزیہ بیان سامنے آئے وہ بھی صرف اس لیے کہ آپ کے بندے نے آپ سے بغیر پوچھے کلین شیو کروالی ہو تو لوگ پوری بات جانے بغیرسنجیدہ ہوجائیں۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ کوئی بریک اپ نہیں ہوا کوئی رشتہ نہیں ٹوٹا ۔ معذرت عمر لیکن جب تک آپ کی داڑھی واپس نہیں آتی میں ناراض ہوں ۔

TikToker

Jannat Mirza