Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

عدنان سمیع نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی

میں نے پاکستان کے عوام کے حوالے سے کبھی نامناسب بات نہیں کی، گلوکار
شائع 15 نومبر 2022 10:26pm

پاکستان چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان نے ٹوئٹر پر پاکستان چھوڑنے کی کئی وجہ بیان کی ۔

گزشتہ روز اپنی سلسلہ وار ٹوئٹ میں عدنان سمیع خان نے کہا تھا کہ بہت سے لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ میں اکثر پاکستان کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیوں کرتا ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ ایک تلخ حقیقت یہ ہے کہ میں نے پاکستان کے عوام کے حوالے سے کبھی نامناسب بات نہیں کی جو میرے ساتھ بہت اچھے رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ مجھے صحیح معنوں میں جانتے ہیں وہ یہ بھی جانتے ہوں گے کہ وہاں کی اسٹیبلشمنٹ نے کئی سالوں تک میرے ساتھ کیا کیا جو بالآخر میرے لیے پاکستان چھوڑنے کی ایک بڑی وجہ بنی۔

عدنان سمیع خان نے مزید لکھا کہ ایک دن بہت جلد میں اس حقیقت سے پردہ اٹھاؤں گا کہ انہوں نے میرے ساتھ کیا سلوک کیا، جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کو معلوم نہیں ہے، میں اس کے بارے میں بہت برسوں سے خاموش ہوں اور دنیا کو بتانے کے لیے درست وقت کا انتظار کر رہا ہوں۔

گلوکار عدنان سمیع کو پاکستان پر تنقید مہنگی پڑگئی

اس سے قبل عدنان سمیع نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ پاکستان کی شکست پر بپی لہری کا ایک گانا ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پر طنز کیا تھا ۔

تاہم گلوکار کی تنقیدی ٹوئٹ پر پاکستانی شائقین نے انہیں اصل آئینہ دکھایا تھا ۔

ایک صارف نے کہا تھا کہ مجھے عدنان سمیع پر افسوس ہوتا ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی پاکستان سے نفرت کرکے ہندوستانی ثابت کرنے میں گزار دے گا۔

Adnan Sami