Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 نومبر تک برقرار رہیں گی، وزیر خزانہ
شائع 15 نومبر 2022 10:05pm
Breaking | Minister of Finance announces to keep prices of petroleum products stable | Aaj News

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قیمتوں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 30 نومبر تک برقرار رہیں گی۔

اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومت نے سودی نظام کے خلاف فیصلے پر اپیلیں بھی واپس لے لی ہیں، سپریم کورٹ میں اپیل واپس لینے کی درخواست دائر کردی ہے۔

Ishaq Dar

اسلام آباد

petroleum prices