Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

کیا ڈرامہ سنو چندا کی جوڑی اقرا اور فرحان پھر سے ساتھ نظر آئینگے؟

توقع کی جارہی ہے کہ ڈرامہ منت مراد رمضان المبارک میں پیش کیا جائے گا
شائع 15 نومبر 2022 09:06pm

مشہور ڈرامہ سیریل سنو چندا میں فرحان سعید اور اقرا عزیز کی جوڑی کو خوب پسند کیا گیا تھا،تاہم اب ایسی خبریں آرہی ہیں کہ دونوں جلد ایک ساتھ ایک نئے پراجیکٹ میں نظر آئینگے ۔

حال ہی میں اداکارہ اقرا عزیز نے ایک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے سید وجاہت حسین کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامہ سیریل ’منت مراد‘کی حامی بھر لی ہے ۔

اس ڈرامہ کو نادیہ اختر نے لکھا ہے جن کا لکھا گیا ڈرامہ بختاور ان دنوں نشر کیا جارہا ہے ۔

ڈرامہ میں اداکارہ اقرا عزیز کے ساتھ طلحہ چاہور بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ ایسی اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ اس ڈرامہ میں فرحان سعید بھی نظر آنے والے ہیں ۔

ڈرامہ سنو چندا کے حوالے سے آج ڈیجیٹل سے گفتگو میں اقرا عزیز کا کہنا ہے کہ وہ سنو چندا اتنا پیارا پراجیکٹ تھا کہ ہمیں پتہ ہی نہیں چلتا تھا کہ ہم کام پر آئے ہیں ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بہت پسند آیا اور اس لیے بھی بہت پیارا پراجیکٹ تھا کیونکہ مجھے بہت اچھا لگا تھا کہ وہ کرتے ہوئے وہ ہنسے کھیلتے ہوئے مکمل ہوا ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا تھا کہ کب سین مکمل ہوجاتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ڈراموں کے اسکرپٹ کو بلکل تبدیل ہونا چاہیے کیونکہ ہمارے شائقین کا دماغ تبدیل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب او ٹی ٹی اور ویب سریز کا دور ہے تو مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کی پسند اور ٹرینڈ تبدیل ہوگیا ہے۔

قبل ازیں اقرا عزیز اُس وقت سرخیوں میں آگئی تھیں جب انہوں نے فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا تھا، جس پر متعدد شوبز ستاروں اور عوام کی جانب سے اُن کی خوب تعریف کی گئی تھی۔

Iqra Aziz

Farhan Saeed

Suno Chanda