Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف کا پی ایم اے کاکول اور بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ

جنرل باجوہ نے اپنے خطاب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین تربیتی کردار کو سراہا
شائع 15 نومبر 2022 08:16pm
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) اور بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد کا الوداعی دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل باجوہ کے پی ایم اے کاکول پہنچے پر پر لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پی ایم اے میں کڈٹس اور افسران سے ملاقات کی جب کہ افسران اور جوانوں سے خطاب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے بہترین تربیتی کردار کو سراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز کے مطابق بعدِ ازاں آرمی چیف بلوچ رجمنٹ سینٹر ایبٹ آباد پہنچے جہاں ر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے ان کا استقبال کیا، اپنے دورے کے دوران جنرل باجوہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

ISPR

COAS

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

PMA