Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ادھر بھی جاوں گا ادھر بھی جاوں گا، ہمایوں سعید کا شان شاہد کو جواب

شان شاہد نے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاوں گا پر طنزیہ تبصرہ کیا تھا
شائع 15 نومبر 2022 07:40pm

پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے شان شاہد کے طنز پر دلچسپ جواب دے دیا۔

شان شاہد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں جاوں گا پر طنز کیا تھا ۔

بظاہر ویڈیو میں انہوں نے کسی اداکار یا فلم کا نام تو نہیں لیا تھا لیکن انہوں نے کہا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹرز یا رائٹرز اِدھر نہیں جاؤں گی، اُدھر نہیں جاؤں گی سے نکل کر نئے موضوعات کی طرف آئیں۔

یاد رہے کہ ہمایوں سعید کی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ رواں برس ریلیز ہوئی تھی، جبکہ 2017 میں ہمایوں سعید کی ہی فلم پنجاب نہیں جاؤں گی ریلیز ہوئی تھی ۔

شان شاہد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹرز یا رائٹرز بہت سے موضوعات پر ہاتھ نہیں ڈال رہے، سائنس فکشن اور ہارر فلموں کو ہم استعمال ہی نہیں کرتے۔

شان شاہد کی ویڈیو وائرل ہوئی تو ہمایوں سعید نے بھی اس پر ردعمل دیا ۔

ہمایوں نے شان کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اِدھر بھی جاؤں گا اور اُدھر بھی جاؤں گا اور ’ضرار‘ دیکھنے بھی جاؤں گا۔

ہمایوں سعید نے شان شاہد کی نئی آنے والی فلم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

شان شاہد کی نئی فلم ’ضرار‘ 25 نومبر کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں ریلیز ہورہی ہے۔

Humayun Saeed

London Nahi Jaunga

Shaan Shahid

Zaraar