Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ صبا قمر کے بھائی کا انتقال ہوگیا

یہ اطلاع اداکارہ کی منیجر نے سوشل میڈیا پر دی
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 10:13pm

پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ صبا قمر کے بھائی آج صبح انتقال کر گئے۔

صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے زریعے مداحوں کو اپنے بھائی کے انتقال کی خبر دی جس میں انہوں نے ’انا اللہ وانا الیہ راجعون‘ اور اپنے بھائی کو پیار سے پکارا گیا نام ’مُنا‘ لکھا۔

اداکارہ کے قریبی دوست اور مینیجر مشل چیمہ کی جانب سے بھی صبا قمر کے بھائی کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی گئی۔

مشل چیمہ نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر لکھا کہ ’یہ میرے لیے اچانک اور حیرت میں مبتلا کردینے والی خبر ہے کہ صبا قمر کے بھائی کا آج صبح انتقال ہوگیا ہے‘۔

ساتھ ہی انہوں نے صبا قمر کے مداحوں سے گزارش کرتے ہوئے لکھا کہ’سب اُن کے بھائی کیلئے دعائے مغفرت کریں، اللہ سبحان تعالیٰ مرحوم کے جنت میں درجات بلند فرمائے اور اس نقصان پر اللہ ان کے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے’۔

saba qamar