Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب بلدیاتی انتخاب: الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر برہم

صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔
شائع 15 نومبر 2022 05:46pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر لیا۔

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے کی جانے والی قانون سازی پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ الیکشن کمیشن کو صرف الیکشن رولز، حلقہ بندی رولز، ڈرافٹ رولز موصول ہوئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو دیگر دستاویزات، ڈیٹا اور نقشہ جات وغیرہ تاحال مہیا نہیں کئے گئے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کے تاخیری حربوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے صوبائی وزیربلدیات، چیف سیکرٹری پنجاب اورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو طلب کر لیا۔

الیکشن کمیشن نے مؤقف اپنایا کہ پہلے بھی الیکشن کمیشن دو مرتبہ حلقہ بندیوں کی تکمیل کرچکا ہے، ان حلقوں پر آنے والے اخراجات قومی خزانہ پر بوجھ ثابت ہوئے، صوبائی حکومت کے غیر سنجیدہ رویے اور بار بار قانون میں ترامیم کی وجہ سے صوبے میں الیکشن کا انعقاد ممکن نہیں ہوسکا۔

Election commission of Pakistan

Punjab Local Government Elections