Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مچھر کالونی ٹیلی کام ملازمین قتل: 35 ملزمان عدالت میں پیش، دو نئی گرفتاریاں

دو نئے گرفتار ملزمان کو 23 نومبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
شائع 15 نومبر 2022 05:18pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مچھر کالونی میں ہجوم کے تشدد سے ٹیلی کام کمپنی کے دو ملازمین کے قتل کے مقدمے میں گرفتار 33 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے تمام گرفتار 35 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا مقدمے میں 33 ملزمان پہلے سے گرفتار تھے، ملزمان کی نشاندہی پر مزید دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

عدالت نے 33 ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، جبکہ دو نئے گرفتار ملزمان کو 23 نومبر تک کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

عدالت نے ملزمان کو چوبیس نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے تفتیش مکمل کرکے چالان پیش کرنے کا حکم دیا۔

karachi

Telecom Engineer Murder

Machar Colony