Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوچکا ہے
شائع 15 نومبر 2022 04:41pm
ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری۔ فوٹو — فائل
ڈالر کی قیمت میں اضافہ جاری۔ فوٹو — فائل

پاکستان میں امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کے روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں مزید 22 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 221 روپے 91 پیسے کی بلند سطح پر بند ہوا ہے۔

رواں ہفتے کے ابتدائی دو دنوں میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوچکا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 227.75 روپے ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت پانچ پیسے اضافے کے بعد 221 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

SBP

interbank

USD VS PKR

Pakistani currency

dollar prices