Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دنیا کی آبادی کو 8 ارب پر پہنچانے والا بچہ کہاں پیدا ہوا؟

اقوام متحدہ آج 'ڈے آف 8 بلین' منارہا ہے
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 03:08pm
تصویر بشکریہ: وائرنیوز
تصویر بشکریہ: وائرنیوز

اقوام متحدہ کی جانب سے آج 15 نومبر2022 کے دن کو ’ڈے آف8 بلین ’ کے طور پر منایا جا رہا ہے کیونکہ آج دنیا کی آبادی 8 ارب تک پہنچ چکی ہے۔

گزشتہ 12 برس کے دوران دنیا کی آبادی میں ایک ارب کا اضافہ ہوا، اقوام متحدہ کی جانب سے یہ دن منانے کا مقصد تابناک مستقبل کیلئے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا اور ہر شخص کے حقوق کو یقینی بنانا ہے۔

اس یادگار دن کیلئے اقوام متحدہ نے اپنی ویب سائٹ پرکاؤنٹ ڈاؤں لگایاتھا جسے 8 ارب کا ہندسہ عبورکرتے ہی بندکردیا گیا۔

اب بات کی جائے کی کہ دنیا کی آبادی کو 8 ارب کے ہندسے میں بدل دینے والے بچے کی پیدائش کس ملک میں ہوئی تو فوری طور پراس سوال کا جواب دینا مشکل ہے کیونکہ فوری طور پرحتمی ڈیٹا جاری نہیں کیاجاسکتا تاہم فلپائن کا دعویٰ ہے کہ یہ شرف انہیں حاصل ہوا ہے۔

فلپائن کے انگریزی روزنامے کی ٹویٹ کے مطابق دارالحکومت منیلا میں پیدا ہونے والی بچی نے دنیا کی آبادی 8 ارب کردی ۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی جانب سے بتایا گیاتھا کہ 15 نومبر 2022 کو دنیا کی آبادی 8 بلین افراد تک پہنچنے کا امکان ہے، جو انسانی ترقی میں ایک سنگ میل ہوگا۔

دنیا کی آبادی میں اضافے کی وجوہات کو بے مثال ترقی ،صحت عامہ، غذائیت، ذاتی حفظان صحت اور ادویات میں بہتری اور انسانی عمرمیں بتدریج اضافے کو قراردینے کے علاوہ کچھ ممالک میں شرح پیدائش میں مستقل اضافے کا نتیجہ بھی بتایا جارہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کی آبادی کو 7 سے 8 بلین تک بڑھنے میں 12 سال لگے، لیکن اسے 9 بلین تک پہنچنے میں تقریباً 15 سال لگیں گے یعنی 2037 تک آبادی میں ایک بلین کا اضافہ ہوجائے گا جو اس بات کی علامت ہے کہ عالمی آبادی کی مجموعی شرح نمو سست ہو رہی ہے۔

United Nations

world population