Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پلاؤ کی پلیٹ جلدی کیوں نہیں دی‘ نوجوانوں کا ہوٹل ملازم پر تشدد

نوجوان نے طیش میں آکر پلاؤ کی پوری دیگ ہی فرش پر گرادی۔
شائع 15 نومبر 2022 01:05pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

ملتان کے علاقے گلگشت میں دو نوجوانوں نے ہوٹل ملازم کو بہیمانہ تشدد بنا دیا۔

پلاؤ کی پلیٹ جلدی کیوں نہیں دی؟ نوجوان نے طیش میں آکر پلاؤ کی پوری دیگ ہی فرش پر گرادی۔

دونوں نوجوانوں نے ہوٹل ملازم کو تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے کی بھی کوشش کر ڈالی۔

متاثرہ ملازم کا کہنا تھا کہ تشدد کا نشانہ بنانے والے ایک نوجوان کا نام فیصل قصائی ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ ہوٹل ملازم کی درخواست موصول ہونے پر ملزمان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

police

Multan

Hotel