Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، وزیر اطلاعات کی تصدیق

وزیر اعظم گزشتہ روز ہی نواز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان پہنچے ہیں۔
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 05:52pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے ‏وزیراعظم شہباز شریف کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی

مریم اوربنگزیب نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ‏وزیر اعظم شہباز شریف کا کورونا ”پازیٹو“ آیا ہے۔ وزیراعظم کی دو روز سے طبیعت ناساز تھی۔

انہوں نے لکھا کہ ڈاکٹر کے مشورے سے آج کورونا ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے عوام سے وزیراعظم کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل بھی کی۔

وزیر اعظم کی جانب سے وطن واپسی پر اتحادیوں کا اجلاس بلانے کا امکان تھا، جس میں نئے آرمی چیف کی تقرری اور پی ٹی آئی لانگ مارچ سمیت دیگر اہم معاملات پر نواز شریف کے ساتھ ہونے والی مشاورت پر انہیں اعتماد میں لیا جا سکے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی گزشتہ روز ہی لندن سے واپسی ہوئی ہے، لندن میں قیام کے دوران وزیراعظم کی واپسی کئی مرتبہ مؤخر کی گئی، جبکہ ایک مرتبہ اطلاعات یہ بھی آئیں کہ انہوں نے وطن واپسی بخار کی وجہ سے مؤخر کی تھی۔

شہباز شریف لندن میں آرمی چیف کی تعیناتی اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کیلئے اپنے بھائی اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے پاس پہنچے تھے۔

اس دوران شہباز شریف نے کئی لیگی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

COVID 19

PM Shehbaz Sharif