Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثانیہ کی سالگرہ پرشعیب ملک کس بات کے خواہشمند

بھارتی ٹینس اسٹار آج اپنی 36ویں سالگرہ منارہی ہیں
شائع 15 نومبر 2022 09:12am
تصویر: شعیب ملک/آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ
تصویر: شعیب ملک/آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے علیحدگی کی خبروں سے قطع نظر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کو ان کی سالگرہ پرمبارکباد دی ہے۔

بھارتی ٹینس اسٹار آج اپنی 36ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

شعیب ملک نے ٹوئٹرپرثانیہ کے ساتھ اپنی ایک دلکش تصویرشیئرکرتے ہوئے انہیں خوبصورت اندازمیں وِش کیا۔

ثانیہ کیلئے صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتے ہوئے شعیب نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی۔

اس جوڑی کی علیحدگی کی خبران دنوں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دلچسپی لی جانے والی خبروں میں سے ایک ہے لیکن دونوں کی جانب سے فی الحال ایسی خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

یہ بات قابل غورہے کہ ثانیہ نے شعیب کی اس ٹویٹ پرتبصرہ کیا نہ ہی اسے اپنے ہینڈل پرری ٹویٹ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس جوڑے کے درمیان باضابطہ علیحدگی ہوچکی ہے اور اب صرف کاغذی کارروائی باقی ہے، دوسری جانب ثانیہ دبئی میں اپنے نئے گھرمیں بھی منتقل ہوچکی ہیں۔

دوروز قبل ایک اورخبرنے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا کہ آیا دونوں کے درمیان واقعی طلاق ہورہی ہے یا ایسی اطلاعات محض ’پبلسٹی سٹنٹ‘ ہیں۔ یہ جوڑی جلد پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردوفلکس پر “دی مرزا ملک شو’ میں دکھائی دے گی۔

ثانیہ مرزا ممکنہ طور رآئندہ سال اپنا آخری گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ کھیلیں گی۔

خواتین کے ڈبلزمیں سابق نمبر 1 رہنے والی ثانیہ کے کی کیریئر کی بہترین سنگلز رینکنگ 27 تھی۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اور یو ایس اوپن ویمنز ڈبل اورمکسڈ ڈبلز ٹائٹل جیتنے کے علاوہ فرنچ اوپن مکسڈ ڈبلز ٹائٹل بھی جیتا۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 12 اپریل 2010 میں بھارتی شہرحیدرآباد میں ہوئی تھی ، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کو حیدرآباد بھارت میں ہی ہوئی۔

Shoaib Malik

Sania Mirza