Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ای سی سی نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کی 47 ارب روپے گرانٹ کی سمری مؤخر کردی

کمیٹی نے وزارت غذائی ‏تحفظ کی کسان پیکج سمری منظور کرلی
شائع 15 نومبر 2022 12:11am
قومی اقتصادی کمیٹی نے کسان پیکج کی منظوری دے دی۔ فوٹو — فائل
قومی اقتصادی کمیٹی نے کسان پیکج کی منظوری دے دی۔ فوٹو — فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے عام انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) کی 47 ارب روپے گرانٹ کی سمری مؤخر کردی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کے لئے 47 ارب روپے گرانٹ کی سمری آئندہ اجلاس تک مؤخر کی گئی۔

ای سی سی کے جاری اعلامیے کے مطابق کمیٹی نے وزارت غذائی ‏تحفظ کی کسان پیکج سمری منظور کرلی، کسان پیکج کے تحت زرعی قرضوں کا حجم ‏‏1419 ارب روپے سے بڑھا کر 1802 ارب کردیا گیا جب کہ ڈی اے پی کھاد کی فی بوری قیمت ‏کو13750 سے کم کرکے 11250 کردیا گیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق کسان پیکج کے تحت 3 لاکھ ٹیوب ویلوں ‏کو سولر انرجی پر منتقل کیا جائے گا۔‎ ‎

ای سی سی کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کے کامیاب جوان انٹرپرینورشپ پروگرام کا نام بھی بدل ‏کر وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ‏ایگریکلچر لون رکھ دیا جس کے تحت نوجوانوں کو کاروبار کے لئے قرضے دیے جائیں ‏گے۔‎

اس کے علاوہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پی ایس او کے علاوہ تمام پرائیویٹ آئل ‏مارکیٹنگ کمپنیوں کو 16.75 ڈالر فی بیرل پریمیئم کی اجازت بھی دے دی۔

اسلام آباد

Farmers

Election commission of Pakistan

Economic coordination committee (ECC)