Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یاسر حسین نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

فلم کو پاکستان میں رواں برس جنوری میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اس پر پابندی لگا دی گئی تھی
شائع 14 نومبر 2022 07:50pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور میزبان یاسر حسین نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل کرنے والی پاکستانی فلم ’جاوید اقبال، دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف اے سیریل کلر‘ کے لیے ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں یاسر حسین نے ’بیسٹ ایکٹر میل جیوری مینشن فیچر فلم‘ حاصل کر لیا۔

اس سے رواں برس کے آغاز میں اداکار نے اسی فلم کے لیے ’یوکے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول‘ میں بھی بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

فلم ’جاوید اقبال‘ کو رواں برس 11 ویں ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کے پریمیئر میں بھی پیش کیا گیا تھا جس کا آغاز یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں ہوا تھا اور 8 نومبر تک جاری رہا۔

مزید پڑھیے : فلم ’جاوید اقبال کا سیکوئل بنانے کا اعلان

فلم میں معروف اداکار یاسر حسین نے مرکزی جبکہ عائشہ عمر نے پولیس انسپکٹر کا اہم کردار نبھایا ہے۔ اس سے قبل فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔

خیال رہے کہ ’جاوید اقبال: دی اَن ٹولڈ اسٹوری آف آ سیریل کلر‘ کو رواں برس جنوری میں پاکستان میں ریلیز کیا جانا تھا مگر اس کی نمائش سے دو دن قبل اس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

مذکورہ فلم پر ابتدائی طور پر پنجاب حکومت نے پابندی لگائی تھی، جس کے بعد فلم کی ٹیم نے اس کی نمائش موخر کردی تھی ۔

فلم کی کہانی لاہور کے بدنام سیریل کلر ’جاوید اقبال مغل‘ کے جرائم اور ان کے قانونی ٹرائل کے گرد گھومتی ہے۔ جاوید اقبال مغل’ 100 بچوں کے قتل اور ان کے ’ریپ‘کا مجرم تھا۔

Javed Iqbal

yasir hussain