کراچی بلدیاتی انتخابات: تاخیر پر سندھ رینجرز اور پولیس کی رپورٹ عدالت میں جمع
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سندھ پولیس اور رینجرز کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی۔
سندھ پولیس اور رینجرزکی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کے ایک لاکھ 18 ہزار 858 اہلکار ہیں، جن میں سے کراچی رینج میں 40 ہزار157 اور حیدرآباد رینج میں 19 ہزار 335 اہکاروں کی نفری ہے۔
سندھ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ سیلابی صورتِ حال کی وجہ سے 18 ہزار 410 اہلکار دیگر اضلاع کو دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ تمام پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی فراہم نہیں کرسکتے۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ رینجرز کے پاس 24 ہزار 920 اہلکار ہیں، جن میں سے 10 ہزار رینجرز اہلکاراسلام آباد میں ڈیوٹی پر ہیں، جبکہ 14 ہزار سے زائد رینجرز اہلکارکراچی ڈویژن میں تعینات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نو ہزار رینجرز اہلکار اندرونی سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔
Comments are closed on this story.