Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

توشہ خانہ: عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ، ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔
شائع 14 نومبر 2022 04:25pm
تصویر بزریعہ آئی این پی
تصویر بزریعہ آئی این پی

الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمے کیلئے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوا دیا گیا۔

توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137، 170 ،167 کےتحت بھجوایا گیا۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا۔

کیس کا پس منظر

سابق وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر کیا جانے والا توشہ خانہ ریفرنس حکمران جماعت کے 5 ارکان قومی اسمبلی کی درخواست پر اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو بھجوایا تھا۔

ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کو فروخت کرکے جو آمدن حاصل کی اسے اثاثوں میں ڈکلیئر نہیں کیا۔

آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت دائر کیے جانے والے ریفرنس میں آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی نااہلی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے موقف اپنایا تھا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی صرف عدلیہ کا اختیار ہے جب کہ سپریم کورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کو بھی آئین کی اسی شق کے تحت اسی نوعیت کے معاملے میں تاحیات نااہلی قرار دیا گیا تھا، ان پر اپنے بیٹے سے متوقع طور پر وصول نہ ہونے والی سزا گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام تھا۔

imran khan

Election commission of Pakistan

tosha khana case

Criminal Act