Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ساتھی کی لاش کے 35 ٹکڑے کرکے پھینکنے والا گرفتار

ملزم آفتاب امین پونا والا نے جسمانی اعضاء مختلف مقامات پرپھینک دیے تھے
شائع 14 نومبر 2022 02:18pm
فوٹو — بھارتی میڈیا
فوٹو — بھارتی میڈیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک شخص کو اپنی ساتھی کو قتل کرکے لاش کے 35 ٹکڑے کرکے مختلف مقامات پرپھینکنے کے الزام میں گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت آفتاب امین پونا والا کے طور پرکی گئی ہے اور اسے دہلی پولیس نے ہفتہ 11 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔

ملزم نے مبینہ طور پر 18 مئی کواپنی ساتھی 26 سالہ شردھا کا گلا گھونٹ کراس کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے، پھرایک نیا فریج خرید کرانہیں ذخیرہ کیا۔ کسی بھی قسم کے شک وشبہ سے بچنے کیلئےملزم نے لاش کے ٹکڑوں کو مختلف مقامات پرپھینک دیا۔

رپورٹس کے مطابق اس مقصد کیلئے وہ رات 2 بجے پولی بیگ میں اعضاء رکھ کر گھرسے نکلتا تھا۔

پولیس کے علم میں یہ معاملہ 8 نومبر کو اس وقت سامنے آیا جب مہاراشٹراکے علاقے پالگھرسے تعلق رکھنے والے لڑکی کے والد نے بیٹی کی جانب سے مسلسل عدم رابطے پر دہلی پولیس سے رابطہ کیا۔

والد کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے تفتیش شروع کی او آفتاب کا سراغ لگا لیا۔ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکثر لڑتے تھے کیونکہ شردھا اس پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہی تھی۔

متوفی ممبئی کے ایک کال سینٹرمیں کام کرتا تھا اوروہیں اس کی ملاقات شردھا سے ہوئی، دونوں نے ڈیٹنگ شروع کی اور ایک ساتھ رہنے لگے۔ تاہم خاندان نے ان کے تعلقات کو منظور نہیں کیا جس کے بعد یہ جوڑا دہلی فرار ہو گیا۔

ملزم کے خلاف قتل سمیت آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

New Delhi

Man kills live in partner