Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

حقیقی آزادی مارچ آج منڈی بہاؤالدین میں پڑاؤ کرے گا

شاہ محمود کی قیادت میں پارٹی رہنما مارچ میں شرکت کریں گے
شائع 14 نومبر 2022 01:09pm
تصویر: پاکستان تحریک انصاف  فیس بُک آفیشل
تصویر: پاکستان تحریک انصاف فیس بُک آفیشل

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے دوسرے مرحلے کا آج پانچواں روز ہے، مارچ آج منڈی بہاؤالدین میں پڑاؤ کرے گا۔

منڈی بہاؤالدین میں پی ٹی آئی کی جانب سے تمام ترتیاریاں مکمل ہیں، جی ٹی ایس چوک میں کنٹینرکھڑاکردیا گیا جبکہ سیکیورٹی کیلئے3 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

داخلی اور خارجی راستے قناتیں لگا کر سیل کیے گئے ہیں ، آزادی مارچ میں انٹری کیلئے واک تھرو گیٹ بھی نصب ہے اور جلسہ گاہ کے اطراف قد آور بینرزلگائے گئے ہیں۔

سخت سیکیورٹی انتطامات کے تحت جی ٹی ایس بازارکی چھتوں پر سنائپرتعینات کیے گئے ہیں۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے شام ساڑھے 4 بجے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے جبکہ شاہ محمود قریشی کنٹینرسے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔

عمران خان کی سیکیورٹی کیلئے کے پی پولیس کے کمانڈوز تعینات ہیں جبکہ رہائش گاہ کی مانیٹرنگ کیلئے30 سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔

PTI long march 2022

Haqeeqi azadi march