Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا

رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لےرہی ہوں، دعا بھٹو
اپ ڈیٹ 15 نومبر 2022 04:37pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

دعا بھٹو نے حلیم عادل کے خلاف دائر خلع کا دعویٰ واپس لے لیا۔

فیملی کورٹ ملیر میں حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کے خلع کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے خلع کا دعویٰ واپس لینے پر کیس خارج کردیا۔

دعا بھٹو کی درخواست میں کہا گیا کہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

دعا بھٹو نے درخواست میں مزید کہا کہ میں نے رہائش ضلع ملیر سے اولڈ کراچی منتقل کردی ہے، رہائش منتقل کرنے کی وجہ سے ضلع ملیر کی کورٹ سے کیس واپس لےرہی ہوں۔

’حلیم عادل شیخ ماہانہ 7 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں اداکریں‘

گزشتہ روز کراچی کی ملیر سیشن کورٹ نے ایم پی اے دُعا بھٹو سے خلع کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو 29 نومبر کیلئے نوٹس جاری کیا تھا۔

دعا بھٹو نے ملیرسیشن عدالت کی فیملی کورٹ میں خلع اور بچے کیلئے نان نفقہ کی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ حلیم عادل شیخ ماہانہ 7 لاکھ روپے اخراجات کی مد میں ادا کریں ، گھر کے اخراجات اور مکان کے کرائے کی مد میں 2 لاکھ ماہانہ الگ دیئے جائیں۔

دُعا کی جانب سے بچے کی سرپرست ہونے کی ذمہ داری بھی دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گہا تھا کہ اختیار دیا جائے بچے کو آزادانہ طورپر ملک کے اندراورباہر لے جاسکوں۔

اس سے قبل دعا بھٹو کی جانب سےخلع کیلئے درخواست دائرکیے جانے پر ردعمل میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھاکہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ ایسا ہوگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ، “ دعا پر یا تو کوئی دباؤ ہوگا یا سازش کے تحت یہ کروایا گیا ہوگا، میں جب جیل میں تھا تب میرا دعا سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، نکاح اور طلاق دونوں جائز کام ہیں لیکن سن کر افسوس ہوا، یہ رشتے توڑنے کے لیے نہیں ہوتے، میں اس وقت آزادی مارچ کے سلسلے میں لاہور میں ہوں“ ۔

حلیم عادل شیخ اور دعا بھٹو کی 2018 میں شادی ہوئی تھی لیکن اس شادی کا باقاعدہ اعلان انہوں ننے 2021 میں کیا، ان کا ایک بیٹا کامل حلیم عادل شیخ ہے۔

Haleem Adil Sheikh

Dua Bhuttto