Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکارنے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی

اغوا کار بچے کو زبردستی لے کر جارہا تھا
شائع 14 نومبر 2022 12:38pm

کراچی کے علاقے صدرریمبوسینٹر کے قریب سے ٹریفک پولیس اہلکارنے بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اغوا کار بچے کو زبردستی لے کر جارہا تھا کہ بچے نے اغواکار سے خود کوچھڑاتے ہوئے شورمچا دیا۔

موقع پرموجود پولیس اہلکار نے اغواکارکو قابو کرکے پریڈی پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے کہ وہ کس مقصد کیلئے بچے کو اغواء کررہا تھا۔

karachi

Karachi Crime