Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان نے معنی خیزقطعہ شیئرکردیا

شاعری کی زبان میں،'کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے'
شائع 14 نومبر 2022 09:49am
تصویر بشکریہ: رائٹرز
تصویر بشکریہ: رائٹرز

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ممکنہ طور پر اپنے سیاسی تحفظات کو شاعری کی زبان دے دی۔

عمران خان نے معنی خیز شاعری کے ساتھ، ”کچھ بھی نہ کہا اور کہہ بھی گئے“ کے مصداق ٹویٹ کے کیپشن میں اپنے احساسات لکھے۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں شیئرکیا،

’عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی‘

’یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟‘

’سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی‘

’حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟‘

قطعہ شیئرکرنے والے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ٹویٹ کے کیپشن میں لکھا، “ یہ شاعری ایسے انسانی معاشروں کی طرف عکاسی کرتی ہے جو ناانصافی اوراخلاقی اقدار کی تنزلی کا سامنا کرتے ہوئے بھی غیرجانبداررہتے ہیں“۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ ایسے معاشرے کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کسی سے امید نہیں رکھنی چاہیے جیسا کہ اس نے قرآن میں کہا ہے کہ ”اچھی بات کا حکم دواوربرائی سے روکو“۔

عمران خان کی جانب سے شیئرکیا جانے والا یہ قطعہ شاعرمشرق علامہ محمد اقبال سے منسوب ہے تاہم بہت سے محققین یہ دعویٰ بھی کرتے ہیں کہ یہ اقبال کے اشعارنہیں ہیں ۔

pti

imran khan