Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب اور ثانیہ ایک ساتھ ۔۔ علیحدگی کی خبروں پرردعمل بھی آگیا

شعیب ملک نے افواہیں نظرانداز کرنے کیلئے کہا
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 04:44pm
تصویر بشکریہ: اردوفلکس
تصویر بشکریہ: اردوفلکس

پاکستانی کرکٹرشعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبران دنوں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ دلچسپی لی جانے والی خبروں میں سے ایک ہے لیکن اس جوڑی کے حوالے سے سامنے آمنے والی ایک اورخبرنے قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا کہ آیا دونوں کے درمیان واقعی طلاق ہورہی ہے یا ایسی اطلاعات محض ’پبلسٹی سٹنٹ‘ ہیں۔

طلاق کی افواہیں سرگرم ہونے کے دوران ہی پاکستانی کے پہلے او ٹی ٹی اردو پلیٹ فارم کی جانب سے ’دی مرزاملک شو‘ کا آفیشل شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا کہ دونوں کا یہ ٹاک شو جلد نشرکیا جارہا ہے۔

فی الحال اردوفلکس کی جانب سے شوکی ریلیز کی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔

اس پوسٹراورشو کے بارے میں جاننے کے بعد بہت سے صارفین نے ردعمل میں کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ دونوں کے درمیان علیحدگی اور طلاق کی خبریں محض شہرت حاصل کرنے کیلئے تھیں ، دونوں دراصل میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کرنا چاہتے تھے۔

مزید پڑھیے: شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی تصدیق، طلاق کب؟

بیشترصارفین ایسے بھی تھے جنہوں نے تفصیلات میں جائے بغیرسیدھے سبھاؤ شعیب اورثانیہ کیلئے نیک خواہشات کااظہارکرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا کہ دونوں ایک ساتھ ہیں۔

لیکن سوشل میڈیا صارفین ایک بہت اہم پہلو نظراندازکرگئے کہ شعیب اورثانیہ کے اس شو کا اعلان کافی پہلے کیا گیا تھا۔ دسمبر2021 میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ شعیب اورثانیہ مرزا “ دی مرزا ملک شو“ کی میزبانی کرنے جارہے ہیں جس کی تمام ترریکارڈنگ دبئی میں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ پروگرام میں دونوں ممالک سے مشہورشخصیات کو مدعوکرکے ان کی نجی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ سوالات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیے: کیا شعیب اور ثانیہ کی طلاق عائشہ عمر کی وجہ سے ہوئی؟

شعیب کا کہنا تھا کہ انہیں پاک بھارت ثقافت میں کوئی خاص فرق نظرنہیں آتا تو وہ نہیں سمجھتے کہ اس پروگرام کے حوالے سے کوئی مشکل پیش آئے گی اور وہ اس حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہیں۔ ثانیہ کا بھی کم وبیش یہی کہنا تھا کہ ،”ونکہ ہم دونوں کا تعلق الگ الگ ممالک سے ہے تویہ شو بہت دلچسپ ہونے والا ہے،دونوں ممالک کی شخصیات شو کا حصہ بنیں گی اور یہی چیزلوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرے گی“۔

بعد ازاں اس شو کی ریکارڈنگ کا آغازدبئی میں کیا گیاتھا تواس لحاظ سے یہ کہنا غلط ہوگا کہ علیحدگی کی افواہیں محض پبلسٹی اسٹنٹ تھیں۔

گو ثانیہ دبئی میں نئے گھرمیں شفٹ ہوچکی ہیں لیکن دونوں کے سوشل میڈیا پرایک دوسرے کی تصاویرموجود ہیں اورٹینس اسٹار کی جانب سے ایسی خبروں پرتاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

تاہم شعیب ملک نے نجی چینل سماء ٹی وی سے گفتگو میں ایسی خبروں پرتوجہ نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ کرکٹرکی جانب سے اس حوالے سے کوئی ویڈیوپیغام موجودن نہیں تاہم چینل پرنشرکی جانے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شعیب نے ایسی افواہوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو مشورہ دیا کہ وہ ’ ایسی خبریں نظراندازکریں’۔

شعیب اور ثانیہ کی شادی 12 اپریل 2010 میں بھارتی شہرحیدرآباد مین ہوئی تھی ، ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے جس کی پیدائش 30 اکتوبر2018 کو حیدرآباد بھارت میں ہی ہوئی۔

Shoaib Malik

Sania Mirza

UrduFlix

The Mirza Malik Show