Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی کرکٹ ٹیم میلبورن سے براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگئی

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل میں گرین شرٹس کوانگلینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی
اپ ڈیٹ 14 نومبر 2022 03:06pm
تصویر: کرکٹر شاداب خان
تصویر: کرکٹر شاداب خان
تصویر: کرکٹربابراعظم ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویر: کرکٹربابراعظم ٹوئٹر اکاؤنٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میلبورن سے براستہ دبئی وطن واپس روانہ ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے کھلاڑی اور دیگراسکواڈ 15 اور 16 نومبرکی درمیانی شب کو پاکستان پہنچیں گے۔

کپتان بابراعظم اورنسیم شاہ لاہور، نائب کپتان شاداب خان، حیدرعلی،حارث رؤف اورمحمد نوازراولپنڈی پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کو شکست، انگلینڈ دوسری بار چیمپئن بن گیا

گرین شرٹس کے وکٹ کیپرمحمد رضوان، افتخاراحمد، محمد وسیم جونیئراورخوشدل شاہ پشاور آئیں گے جبکہ شاہنوازدھانی اور شان مسعود کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر انگلینڈ دوسری بار چیمپئین بن گیا۔

قومی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیا جسے انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

Pakistan Cricket Team

T20 World Cup

T20 World Cup Final