Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

جی 20 اجلاس: امریکی صدرشرکت کیلئے انڈونیشیا پہنچ گئے

اجلاس میں جوبائیڈن پہلی بار چینی صدرسے ملاقات کریں گے
شائع 14 نومبر 2022 09:09am
امریکی صدر جو بائیڈن 13 نومبر 2022 کو  کمبوڈیا میں انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوتے ہوئے، تصویر: روئٹرز
امریکی صدر جو بائیڈن 13 نومبر 2022 کو کمبوڈیا میں انڈونیشیا کے لیے روانہ ہوتے ہوئے، تصویر: روئٹرز

امریکی صدر جوبائیڈن جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا پہنچ گئے ہیں۔

جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں جوبائیڈن پہلی بار چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے جبکہ ملاقات میں تائیوان، یوکرین جنگ اور شمالی کوریا کے جوہری عزائم پر تبادلہ خیال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا دورہ پاکستان ملتوی

دوسری جانب ذرائع نے بتایا تھا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث دورہ پاکستان بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

سعودی وزیراعظم اب بھارت اور پاکستان کے بجائے سیدھا انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے، جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔

Joe Biden

Muhammad bin Salman

Indonesia

xi jing ping

G20 Summit