Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور برفباری، موسم سرد ہوگیا

بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا
شائع 14 نومبر 2022 08:39am
مقام نتھیا گلی، تصویر: اے پی پی
مقام نتھیا گلی، تصویر: اے پی پی

ملک کے مختلف شہروں میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا، جبکہ حافظ آباد ، کہروڑپکا، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔

اس کے علاوہ نوشکی، دیربالا، مانسہرہ میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

بالائی علاقوں میں آسمان سے گرتے روئی کے گالوں نے خوبصورت مناظر کو مزید حسین بنادیا، درخت، سڑکیں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی ہے۔

Rain

snowfall

Pakistan Weather