Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

عمران خان کا امریکا سے تعلقات استوار کرنے کا عندیہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے امریکا سے تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دے دیا۔ برطانوی اخبار...
شائع 13 نومبر 2022 11:49pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے امریکا سے تعلقات استوار کرنے کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سمیت سب ممالک سے اچھے تعلقات چاہتا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا امریکا کے ساتھ رشتہ آقا اور غلام کا رہا ہے، ہمیں کرائے کی بندوق کی طرح استعمال کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی سربراہ نے کہا کہ قصوروار امریکا سے زیادہ ہماری اپنی حکومتیں ہیں۔

امریکا پر پاکستان کے ساتھ ”غلام“ جیسا سلوک کرنے کا الزام لگانے کے باوجود عمران خان نے فنانشل ٹائمز کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ اس کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وہ اب امریکا پر ”الزام“ نہیں لگاتے اور دوبارہ منتخب ہونے پر ”باوقار“ تعلقات چاہتے ہیں۔

imran khan

Relationship with US